• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

آئس کریم کے نام پر فروزن ڈیزرٹ بیچنے والی معروف کمپنیوں پر بھاری جرمانے

شائع December 20, 2024
— فوٹو: کریٹیو کامنز
— فوٹو: کریٹیو کامنز

مسابقتی کمیشن پاکستان نے گمراہ کن تشہیر کے ذریعے آئس کریم کے نام پر فروزن ڈیزرٹ بیچنے والی معروف کمپنیوں کو بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے کمپنیوں کو اپنی مصنوعات پر فروزن ڈیزرٹ اور اجزا کی واضح نشاندہی کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق مسابقتی کمیشن پاکستان نے فروزن ڈیزرٹ بنانے والی بڑی کمپنیوں پرگمراہ کن مارکیٹنگ کرنے پر جرمانہ عائد کردیا، کمپنیاں اپنی فروزن ڈیزرٹ کو آئس کریم کے نام سے مارکیٹ کر رہی ہیں۔

مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق والز کے نام سے ڈیزرٹ بنانے والی کمپنی یونی لیور پر 9 کروڑ 50 لاکھ روپے، جبکہ اومور کے نام سے ڈیزرٹ بنانے والی کمپنی فریزلینڈ کمپینا اینگرو پاکستان پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوڈ کوالٹی اسٹینڈرز کے مطابق آئس کریم صرف دودھ اور دیگر ڈیری پروڈکٹس سے تیار کی جاتی ہے، فروزن ڈیزرٹ میں ویجیٹیبل آئل اور چکنائی استعمال کی جاتی ہے۔

مسابقتی کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ کمپنیاں اپنی پروڈکٹ پر فروزن ڈیزرٹ اور اجزا کی واضح نشان دہی کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024