اوگرا کا دسمبر کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.36 ڈالر فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) کمی کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق اس کمی کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.9ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔