سرکاری ملازمین، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز کے الاؤنسز سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل
سرکاری ملازمین، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز کے الاؤنسز سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
خصوصی کمیٹی کا چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مقررکر دیا، کمیٹی کے لیے ٹرم آف ریفرنس (ٹی او آرز) بھی طےکر لیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق کمیٹی وزارت خزانہ کو موصول موجودہ الاؤنسز پر نظرثانی کی تجاویز دیکھے گی، نئےالاونسز دینے سے متعلق بھی خصوصی کمیٹی موصول تجاویز کاجائزہ لےگی۔
خصوصی کمیٹی تجاویز کا جائزہ لے کر سفارشات وفاقی کابینہ میں پیش کرے گی۔