• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

ملک میں پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے

شائع December 26, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ملک میں پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد ملک میں اس مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد 67 تک جا پہنچی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ پولیو وائرس کا ایک کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور دوسرا کیس سندھ کے ضلع کشمور سے رپورٹ ہوا۔

رواں برس پولیو کے سب سے زیادہ کیسز بلوچستان سے 27، سندھ اور خیبرپختونخوا سے 19، 19 جبکہ اسلام آباد اور پنجاب سے ایک، ایک پولیو کیسز سامنے آیا۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا تھا، ڈان نیوز کے مطابق پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ذرائع نے بتایا تھا کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو سےمتاثر ہوا۔

اس سے قبل 19 دسمبر کو سندھ کے ضلع جیکب آباد سے ایک نیا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024