• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

والد کے انتقال پر بات کرنے کے دوران آمنہ الیاس جذباتی ہوگئیں

شائع January 3, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کی جانب سے والد کے انتقال پر بات کرنے کے دوران ان کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو ان کی جانب سے کچھ عرصہ قبل نیو ٹی وی کے پروگرام ’زبردست‘ میں شرکت کرنے کی ہے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں آمنہ الیاس کو اپنے والد پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، وہ والد کےانتقال پر بات کرتے ہوئے متعدد بار جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد کم عمری میں انتقال کر گئے تھے، ان کے انتقال کو 20 سال تک کا عرصہ گزر چکا ہے۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ جب والد انتقال کر گئے تھے ان کی والدہ 30 سال کے عشرے میں تھیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ نے بڑی مشکلوں سے ان کی پرورش کی، انہوں نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھیں، گھر میں کسی مرد کے نہ ہونے سے بھی ان کی زندگی میں مسائل آئے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت گھر میں مرد کے نہ ہونے کی کمی محسوس ہوتی تھی جب انہیں کوئی مشکل پیش آتی تھی یا پھر کوئی ان کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرتا تھا تو وہ کسی مرد کو شکایت نہیں کر پاتی تھیں۔

آمنہ الیاس کے مطابق جب ان کے والد انتقال کر گئے، تب وہ بہت ہی چھوٹی تھیں اور والد کے انتقال کے وقت بھی وہ ہنس رہیں تھیں، انہیں کچھ سمجھ نہیں تھی کہ والد کے انتقال کا مطلب کیا ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس والد کے انتقال کے وقت کی تصاویر ہیں، جن میں وہ مسکراتی دکھائی دیتی ہیں۔

والد کی محبت، شفقت اور انتقال پر بات کرنے کے دوران آمنہ الیاس متعدد بار آبدیدہ ہوگئیں اور ان کی جانب سے جذباتی ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025