• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

8 سال کی عمر میں ٹی وی میزبانی شروع کی، عائشہ عمر

شائع January 10, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اداکاری سے قبل ہی محض 8 برس کی عمر میں ٹی وی میزبانی شروع کردی تھی۔

عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے سیاحت کے شوق سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران اداکارہ نے دوسرے معاملات پر بھی گفتگو کی اور اس دوران بتایا کہ انہوں نے انتہائی کم عمری میں ٹی وی میزبانی شروع کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ محض 8 برس کی تھیں، تب انہیں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر میزبانی کی پیش کش ہوئی۔

ان کے مطابق انہوں نے اس وقت کی مقبول ٹی وی میزبان منیزہ ہاشمی کے ہمراہ پروگرام میں بطور شریک میزبان کیریئر شروع کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ منیزہ ہاشمی اس وقت پی ٹی وی کی مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بھی تھیں اور انہوں نے معروف شوبز شخصیات کے انٹرویوز کا ایک پروگرام شروع کیا تھا، جس میں انہوں نے انہیں بھی شریک میزبان کے طور پر شامل کیا۔

عائشہ عمر کے مطابق مذکورہ شو میں شوبز شخصیات سمیت دیگر معروف شخصیات سے ان کے بچپن کے قصے بھی سنے جاتے تھے، اس لیے پروگرام میں انہیں بھی شریک میزبان رکھا گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ انہوں نے جاوید میاں داد سمیت عدنان سمیع خان اور دیگر معروف شخصیات کے بھی انٹرویوز کیے تھے۔

عائشہ عمر نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ پروگرام میں ان کی جانب سے پوچھے جانے والے بچکانہ سوالات حقیقی ہوتے تھے اور وہ وہی سوالات ہوتے تھے جو وہ حقیقی معنوں میں پوچھنا چاہتی تھیں۔

اداکارہ کی جانب سے محض 8 سال کی عمر میں ٹی وی میزبان کی بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ شکر ہے کہ اداکارہ نے یہ نہیں کہا کہ انہوں نے تین سال کی عمر میں میزبانی شروع کی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025