• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ نہیں، بیرسٹر گوہر

شائع January 13, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے، جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی عملے نے آج فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا، اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو آئے گا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، ہمارے خلاف ٹرائل کورٹ کا رویہ غیر منصفانہ ہے، ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی فائدہ نہیں لیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس بےہودہ ہے، گواہان نے تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، اگر یہ فیصلہ انصاف پر ہوتا تو عمران خان بری ہوجاتے، ان شااللہ عمران خان جھکیں گے نہیں، ڈٹے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انصاف اور آئین کی خاطر جیل میں ہیں، انہیں اپنی جان کی پروا نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 15 جنوری کو مذاکرات کی نشست متوقع ہے، مذاکرات کا مقصد جمہوریت اور انصاف کی بالادستی ہے، فیصلہ مؤخر کرکے ڈیل کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈیل نہیں کریں گے، اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈیل بالکل نہیں کر رہے، ہم ڈیل کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں، ہم کوئی آسانی نہیں مانگ رہے، واضح کر رہا ہوں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

عمران خان چاہتے ہیں فیصلہ سنایا جائے، علیمہ خان

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکی، ہم اور وکلا وقت پر پہنچ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ فیصلہ سنایا جائے، فیصلے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ہائی کورٹ میں لے جائیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، انہوں نے صرف دو مطالبات کیے تھے، وہ بےگناہ قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، اب فیصلے کے لیے 17 جنوری کا انتظار کر لیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025