• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پی ایس ایل 10 میں سرفراز احمد کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا

شائع January 13, 2025
— فائل فوٹو: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
— فائل فوٹو: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا، تاہم ندیم عمر نے انہیں کوچنگ پینل میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور کے شاہی قلعہ حضوری باغ میں ہوئی، جہاں تمام 6 فرنچائزز نے قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔

تاہم، گزشتہ 9 سال سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ سرفراز احمد ڈرافٹ تقریب میں کسی بھی فرنچائز کو متاثر نہ کرسکے اور کسی بھی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔

بعد ازاں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان کو کوچنگ پینل میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک روز قبل سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنا 9 سالہ سفر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٗٹ انسٹا گرام پر جاری کیے گئے بیان میں سرفراز احمد نے فرنچائز مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آج آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا سفر تمام ہوگیا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میں اس بات پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ میرا اس امیزنگ ٹیم کے ساتھ 9 سال کا سفر بہت ہی شاندار اور خوبصورت رہا، میری نیک تمنائیں، ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025