• KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:36pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 12:20pm Asr 3:54pm
  • KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:36pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 12:20pm Asr 3:54pm

بنگلہ دیشی دفاعی وفد کی ایئرچیف سے ملاقات، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں اظہار دلچسپی

شائع January 15, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش کے مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ایک اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات کے ذریعے دونوں فضائی افواج کے درمیان شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، جدید ٹیکنالوجی اور مقامی طور پر تیار کردہ تکنیکی فریم ورک کو سراہا۔

انہوں نے جدید ترین فوجی ہارڈویئر، خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ اور بنگلہ دیش کے دفاعی وفد کے درمیان ملاقات دونوں ممالک کے درمیان عسکری شراکت داری، تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن پاکستان کے دورے پر ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے کے لیے مزید راہیں تلاش کرنے پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جنوری 2025
کارٹون : 25 جنوری 2025