• KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm
  • KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm

پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال بعد قبضہ ختم، متعدد مکانات مسمار کر دیے گئے

شائع January 16, 2025
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے زمین واگزار کرانے کی ہدایت کی
— فائل فوٹو: پنجاب یونیورسٹی فیس بک
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے زمین واگزار کرانے کی ہدایت کی — فائل فوٹو: پنجاب یونیورسٹی فیس بک

پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم کروا دیا گیا، ناجائز طریقے سے تعمیر کیے گئے مکانات کو مسمار کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر 50 سال بعد ناجائز قابضین سے قبضہ واگزار کرالیا گیا، جامعہ پنجاب ہیلتھ سینٹر سے متصل سرکاری زمین پر 37 خاندان 50 سال سے قابض تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ افراد اور با اثر ملازمین نے ناجائز طریقے سے 12 کنال سرکاری اراضی پر گھر بنا رکھے تھے، چند ملازمین نے سرکاری زمین بیعانے پر فروخت کرکے غیر متعلقہ افراد کو گھروں کا قبضہ دے رکھا تھا۔

جامعہ پنجاب میں آنے والے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے چارج سنبھالتے ہی ناجائز قبضے کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی گھر فوری گرا دیے جائیں۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر محمد علی نے ناجائز قبضہ واگزار کرانے سے متعلق اہم ترین شخصیات کی سفارش بھی نہیں سنی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ریحان صادق کی سربراہی میں انتظامیہ نے رات گئے آپریشن کیا اور ناجائز تعمیر کیے گئے گھر گرا دیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025