• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm

امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا

شائع January 17, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی سپریم کورٹ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ٹِک ٹاک کے خلاف فیصلہ سنایا، جس میں ایک وفاقی قانون کو چیلنج کیا گیا تھا، جس کے تحت چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس ایپ کو فروخت کرے یا 19 جنوری کو امریکا میں اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

ججوں نے فیصلہ دیا کہ یہ قانون امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں کرتا، جسے گزشتہ برس کانگریس میں اکثریت سے منظور کیا گیا تھا اور جس پر ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن نے دستخط کیے تھے۔

سپریم کورٹ نے قانون کے تحت مقرر کردہ آخری تاریخ سے صرف 9 دن پہلے 10 جنوری کے بعد اس کیس پر تیزی سے کارروائی کی، اس کیس نے سوشل میڈیا کے دور میں قومی سلامتی کے خدشات کے خلاف آزادی اظہار رائے کے حقوق کو کھڑا کیا۔

ٹک ٹاک امریکا میں سب سے نمایاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جسے تقریباً 27 کروڑ امریکی شہری استعمال کرتے ہیں، یہ ملک کی تقریباً نصف آبادی ہے۔

چین اور امریکا اقتصادی اور جغرافیائی طور پر سیاسی حریف ہیں، اور ٹک ٹاک کی کئی سالوں سے چینی ملکیت نے امریکی رہنماؤں میں تشویش پیدا کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا ہے کہ ٹک ٹاک 19 جنوری تک اپنے امریکی آپریشنز کسی امریکی کمپنی یا شخص کو فروخت کر دے، دوسری صورت میں ایپ پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

امریکی حکومت نے گزشتہ برس پارلیمنٹ سے قوانین کو منظور کروانے کے بعد صدر کے دستخط ہوتے ہی نافذ کردیا تھا۔

قانون میں ٹک ٹاک کو 19 جنوری 2025 تک مہلت دی گئی تھی کہ وہ ایپ کے امریکی مالکانہ حقوق امریکیوں کو فروخت کرے، دوسری صورت میں اس پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی نہ لگانے کا عندیہ دیا تھا اور انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی کہ ایپ پر پابندی نہ لگائے جائے بلکہ ایپ کی قسمت کا فیصلہ نئی امریکی حکومت پر چھوڑا جائے جو کہ اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 جنوری 2025
کارٹون : 17 جنوری 2025