• KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm
  • KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm

پنجاب: لاہور ہائی کورٹ، ضلع عدلیہ نے سال 2024 میں 38 لاکھ مقدمات نمٹائے

شائع January 19, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب کی ضلع عدلیہ نے سال 2024 کے دوران 38 لاکھ سے زائد مقدمات کا فیصلہ کیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان اور رجسٹرا ابھر گل خان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ، لاہور پرنسپل سیٹ و ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بینچز اور صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ میں زیر التوا مقدمات خصوصاََ پرانے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے متعدد تجاویز دی گئیں۔

دوران اجلاس تجاویز کی روشنی میں ایک مربوط پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ میں سال 2024 کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس کے مطابق ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ میں گزشتہ سال کے دوران ایک لاکھ 48 ہزار 453 نئے کیسز دائر کیے گئے جبکہ اسی عرصے کے دوران ریجنل بینچوں نے ایک لاکھ 44 ہزار 122 کیسز کا فیصلہ کیا۔

اسی طرح 2024 کے دوران ضلعی عدلیہ نے 36 لاکھ 57 ہزار مقدمات سنے گئے جبکہ 37 لاکھ 90 ہزار نئے مقدمات دائر کیے گئے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں اس وقت 1 لاکھ 98 ہزار اور ضلعی عدلیہ میں 14 لاکھ 49 ہزار مقدمات زیر التوا ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025