• KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm
  • KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm

مذاکرات میں پیشرفت نظر نہیں آتی لیکن اس کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں، فضل الرحمٰن

شائع January 19, 2025
سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر مید ہیں
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر مید ہیں —فائل فوٹو: ڈان نیوز

سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اچھا سیاسی ماحول ملک کےمفاد میں ہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوتی نظر نہیں آتی لیکن اس کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، کرم کا معاملہ جرگے سے حل کیا جائے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ یہ انہوں نے کہا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہیں، بات کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ سےکریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) مسلم لیگ نواز (ن لیگ) سے بات نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اب حکومت سے بات ہورہی ہے، لیکن پیش رفت نہیں ہو رہی ہم مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اسی لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم مذاکرات کی کامیابی کےلیے پرامید رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ اس ’ڈمی اسمبلی‘ میں بیٹھنے کی ہمیں کوئی خواہش نہیں، جہاں لوگ ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے، جب کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان ہے نہ حکومت نام کی کوئی چیز ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم حکومت کی خواہش پر پاس ہوتی تو بڑی تباہی آتی، حکومت کا آئینی مسودہ پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے لیے بہت بڑا خطرہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025