• KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm
  • KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm

کرم: خیبرپختونخوا حکومت کا شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کا فیصلہ

شائع January 19, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کرم کی صورتحال پر صوبائی حکومت کا اہم اجلاس ہوا جس میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف، چیف سیکرہٹری، آئی جی پولیس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں موجود چند شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے، خیبر پختونخوا حکومت گزشتہ 3 مہینوں سے کرم میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، امن معاہدے پر قانون اور پشتون روایات کے مطابق عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا حکومت کو خدشہ ہے کہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسند گھس گئے ہیں، شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں پولیس اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے سیکیورٹی فورسز بھی سپورٹ میں موجود ہوں گی۔

انہوں نے اپیل کی کہ کُرم فریقین اپنے درمیان موجود شرپسندوں کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کرم ایجنسی کے کشیدہ علاقوں بگن، چھپری، چھپری پروان، مندوری میں آپریشن کیا جائے گا، تاکہ علاقے سے بےامنی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران آپریشن کے متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کیے جائیں گے، یہ کیمپ ضلع ہنگو میں قائم کیے جائیں گے، ہنگو میں 2 کالجزز، ریسکیو کمپاؤنڈ اور جوڈیشل بلڈنگ میں کیمپ قائم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے، 4 ڈرائیورز کی تشدد زدہ لاشیں بھی بگن کے علاقے سے ملی تھیں۔

ہنگو کے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان نے ٹل سے پاراچنار امدادی سامان لے جانے والی 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملے کی تصدیق کی تھی۔

بعد ازاں خبر آئی تھی کہ امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر بگن میں حملے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025