کراچی: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام سرکاری کالجز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
حکومت سندھ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی کے تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی (کلوز سرکٹ کیمرے) نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کالجز سندھ کی جانب سے کالجز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات اور چوری کی وارداتوں کے باعث تمام کالجز کے داخلی اور خارجی راستوں پر کیمرے نصب کیے جائیں۔
جاری مراسلے میں سرکاری اثاثوں، طلبہ اور عملے کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔
ڈجی کالجز سندھ نے کہا کہ کالجز کی حدود کے اندرونی اور بیرونی دونوں حصوں پر کیمرے نصب کیے جائیں، سی سی ٹی وی کیمرے ایک مضبوط سیکیورٹی فریم ورک اور سہولت فراہم کریں گے۔