حب آٹو کراس ریلی کے دوران حادثے میں مارشل جاں بحق، ریلی ملتوی کردی گئی
حب آٹو کراس ریلی 2025 میں حادثے کے دوران ٹریک کے قریب کھڑا مارشل دانش بے قابو ہونے والی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگیا، منتظمین نے فوری طور پر ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق حب آٹو کراس ریلی 2025 میں حادثے میں زخمی ہونے والا رضاکار ٹریفک مارشل دانش انتقال کرگیا، متوفی دانش ڈرائیور طارق خان کی بے قابو گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا تھا۔
ریسکیو 1122 عہدیدار حسان خان نے بتایا کہ گاڑی میں حفاظتی آلات کی بدولت ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ٹریفک مارشل دانش کو ریڑھ کی ہڈی اور سر میں چوٹیں آئیں۔
دانش کو حادثے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکا، افسوسناک واقعے کے فوری بعد انتظامیہ نے ریلی ملتوی کردی۔