• KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:32pm Isha 6:56pm
  • ISB: Maghrib 5:33pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:32pm Isha 6:56pm
  • ISB: Maghrib 5:33pm Isha 6:59pm

صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری

شائع January 25, 2025
— فائل فوٹو: ایس این جی پی ایل ویب سائٹ
— فائل فوٹو: ایس این جی پی ایل ویب سائٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹو کے اضافے کی منظوری دے دی گئی، تاہم گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف 3 ہزار سے بڑھاکر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹو مقرر کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پرکیپٹو پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے قیمت ایل این جی کے برابر کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں دوسری بار ای سی سی نےکیپٹوپاور پلانٹس کے لیےقیمت بڑھائی ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے آج گیس کی قیمتوں سے متعلق سمری ای سی سی میں پیش کی تھی۔

سمری میں کیپٹوپاورکے سوا انڈسٹری کے لیےکوئی اضافہ تجویز نہیں کیا گیا تھا، پیٹرولیم ڈویژن نےکیپٹوپاور پلانٹس کے لیے 500روپے فی ایم ایم بی ٹو یو کا اضافہ مانگا تھا۔

ذرائع کے مطابق جولائی 2024 سےکیپٹو پلانٹس کے گیس ٹیرف میں 250 روپےفی ایم ایم بی ٹویو اضافہ کیا گیا تھا، اس سے قبل آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور کو گیس فراہمی منقطع کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیےکوئی اضافہ تجویز نہیں کیا تھا، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ تجویز کیا گیا تھا، موجودہ دور میں اب تک گھریلوصارفین کے لیےگیس ٹیرف نہیں بڑھایا گیا۔

واضح رہے کہ 17 دسمبر کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے قیمتوں میں اوسط 25.78 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 جنوری 2025
کارٹون : 26 جنوری 2025