• KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:32pm Isha 6:56pm
  • ISB: Maghrib 5:33pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:32pm Isha 6:56pm
  • ISB: Maghrib 5:33pm Isha 6:59pm

بلوچستان: دالبدین میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی، موبائل سروسز متاثر

شائع January 25, 2025 اپ ڈیٹ January 26, 2025
— فوٹو: بلوچ یکجہتی کمیٹی / ایکس
— فوٹو: بلوچ یکجہتی کمیٹی / ایکس

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچستان کے علاقے دالبدین میں ایک بڑا اجتماع منعقد کیا، جبکہ علاقے میں موبائل سروسز میں تعطل کو رپورٹ کیا گیا۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان کے ہر شہری کو کسی جگہ جمع ہونے کا آئینی حق حاصل ہے، تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ایونٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں یہ مقامی انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ ریلی کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں۔

شاہد رند نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دالبدین میں انٹرنیٹ بند کیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ایک منتظم بیبرگ بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ دالبدین، چاغی اور نوشکی میں گزشتہ 3 روز سے موبائل سروسز معطل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دالبدین میں موبائل سروس مکمل طور پر بند ہے جبکہ نوشکی سے آنے والے قافے سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے، مزید کہا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ نوشکی میں بھی موبائل سروسز مکمل طور پر معطل ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ، شاہ جی صبغت اللہ، سمی دین بلوچ اور دیگر شخصیات نے اجتماع سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بلوچستان کے معدنی وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، کوئی بھی میگا پروجیکٹ بلوچ عوام کی مرضی اور منشا کے بغیر نہیں ہوگا۔

اپنی تقریر میں انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے میں ہونے والے ’مظالم‘ کا نوٹس لیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 جنوری 2025
کارٹون : 26 جنوری 2025