• KHI: Asr 4:43pm Maghrib 6:19pm
  • LHR: Asr 4:02pm Maghrib 5:40pm
  • ISB: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • KHI: Asr 4:43pm Maghrib 6:19pm
  • LHR: Asr 4:02pm Maghrib 5:40pm
  • ISB: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm

‏صدر مملکت 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، چینی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

شائع February 4, 2025 اپ ڈیٹ February 5, 2025 12:00am
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

‏صدر پاکستان آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین پر پہنچ گئے، وہ بیجنگ میں چینی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ پر چین پہنچے، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

صدر مملکت سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی، اس دوران معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ سمیت سی پیک کے موجودہ اور آئندہ منصوبوں پربات چیت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ انسدادِ دہشت گردی، سیکیورٹی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے امور پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025