• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

2024 میں دنیا بھر میں قتل کیے گئے 70 فیصد صحافیوں کا ذمہ دار اسرائیل ہے، سی پی جے

شائع February 13, 2025
سی پی جے کے مطابق 2023 میں 102 اور 2022 میں 69 صحافی ہلاک ہوئے تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی
سی پی جے کے مطابق 2023 میں 102 اور 2022 میں 69 صحافی ہلاک ہوئے تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں ریکارڈ تعداد میں صحافیوں کو قتل کیا گیا، اور تقریباً 70 فیصد ہلاکتوں کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سی پی جے نے ایک بیان میں کہا کہ 2024 میں 18 ممالک میں کم از کم 124 صحافی قتل کیے گئے، جو 3 دہائیوں سے زیادہ عرصہ قبل کمیٹی کی جانب سے اعداد و شمار ریکارڈ کرنے کے آغاز کے بعد سے رپورٹرز اور میڈیا کارکنوں کے لیے سب سے مہلک سال تھا۔

سی پی جے کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور غزہ کے تنازع میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 85 صحافی قتل ہو چکے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے واقعات کی تحقیقات کو روکنے، صحافیوں پر الزام عائد کرنے اور ہلاکتوں کے لیے لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے اپنے فرض کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے بارے میں کافی معلومات فراہم نہیں کی گئیں اور اس لیے وہ ان کی جانچ پڑتال کرنے کے قابل نہیں ہے۔

حالیہ برسوں کے مقابلے میں 2024 میں ہلاک ہونے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، 2023 میں 102 اور 2022 میں 69 صحافی ہلاک ہوئے تھے۔

سی پی جے کے سی ای او جوڈی گنسبرگ نے کہا کہ سوڈان اور پاکستان میں گزشتہ سال قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد دوسرے نمبر پر تھی۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025