• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

نسان اور ہونڈا کا 60 ارب ڈالر مالیت کی کمپنی کے قیام کیلئے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

شائع February 14, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

جاپانی کار ساز کمپنیوں نسان اور ہونڈا نے 60 ارب ڈالر مالیت کی مشترکہ کمپنی کے قیام کے لیے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس سے نسان کو درپیش غیر یقینی صورتحال مزید گہری ہوگئی ہے اور چینی حریفوں کی جانب سے صنعت کو فروغ دینے والے پرانے کار سازوں پر دباؤ نمایاں ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی دوسری سب سے بڑی کار ساز کمپنی ہونڈا اور تیسری بڑی کمپنی نسان کے درمیان دسمبر میں مذاکرات کا اعلان کیا گیا تھا لیکن جلد ہی طاقت کے توازن سمیت اختلافات کی وجہ سے یہ مذاکرات تناؤ کا شکار ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنڈا کی جانب سے نسان کو ماتحت ادارہ بنانے کی تجویز کی وجہ سے یہ معاہدہ بالآخر ختم ہو گیا۔

کار کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے پرانے معاہدے کو جاری رکھیں گی جس میں مٹسوبشی موٹرز بھی شامل ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا تعاون کار ساز اداروں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ بی وائی ڈی اور دیگر چینی الیکٹرک وہیکل (ای وی) مینوفیکچررز سافٹ ویئر سے مالا مال گاڑیوں کے ساتھ مارکیٹ شیئر حاصل کر رہے ہیں۔

جاپان کی کار ساز کمپنیوں کو میکسیکو سے امریکا میں درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر محصولات کے اضافی خطرے کا بھی سامنا ہے، جو ایک اہم مینوفیکچرنگ مرکز ہے۔

نسان کئی لحاظ سے بڑے آٹومیکرز میں سب سے زیادہ پریشان ہے، جو 2018 میں سابق چیئرمین کارلوس گھوسن کی گرفتاری اور برطرفی کے بعد پیدا ہونے والے انتظامی بحران سے مکمل طور پر باہر نہیں نکل سکا ہے۔

بروکریج سی ایل ایس اے میں جاپانی آٹو تجزیہ کار کرسٹوفر ریکٹر نے کہا کہ ’ہنڈا کافی پراعتماد ہے اور اس کے حق میں بہت کچھ ہے، جبکہ نسان خراب حالت میں ہے، اس وقت ان کا کوئی ڈانس پارٹنر نہیں ہے، انہیں شاید کچھ مختلف کرنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے‘۔

کمپنیوں کا انضمام ہنڈا اور نسان کو گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے ٹویوٹا، ووکس ویگن اور ہونڈائی کے بعد دنیا کا چوتھا بڑا آٹو گروپ بنا سکتا تھا۔

ہنڈا کے سی ای او توشی ہیرو میبے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ دونوں کمپنیوں میں شامل ہونے کا مطلب ’فوری تکلیف‘ ہوتا، لیکن اگر بات چیت بغیر پیش رفت کے آگے بڑھتی ہے تو آخر کار وہ نتائج کے بارے میں زیادہ فکرمند ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنڈا کا نسان کے لیے مخالفانہ ٹیک اوور کی حامل بولی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بات چیت کی ناکامی’مایوس کن’ہے۔

نسان کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر فرانسیسی کارساز کمپنی رینالٹ نے کہا ہے کہ مجوزہ انضمام کی شرائط، بشمول پریمیم کی کمی، ناقابل قبول ہیں۔

نسان نے جمعرات کو تیسری بار سال بھر کے تخمینے میں کمی کی اور تیسری سہ ماہی کی آمدنی میں ایک اور بڑی کمی سے آگاہ کیا، کمپنی نے کہا کہ وہ پچھلے سال پہلی بار منظر عام پر لائے گئے تبدیلی کے پروگرام کو تیز کرے گی۔

کمپنی اب جون تک تھائی لینڈ میں ایک پلانٹ اور اس کے بعد دو مزید پلانٹس بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن کا نام اس نے نہیں دیا۔ اس سے پہلے اس نے کہا تھا کہ اس سے 9 ہزار ملازمتیں کم ہوں گی اور اس کی عالمی صلاحیت میں 20 فیصد کمی آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025