• KHI: Asr 4:51pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:14pm Maghrib 5:53pm
  • ISB: Asr 4:16pm Maghrib 5:56pm
  • KHI: Asr 4:51pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:14pm Maghrib 5:53pm
  • ISB: Asr 4:16pm Maghrib 5:56pm

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

شائع February 15, 2025 اپ ڈیٹ February 16, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

وزات خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کی نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 28 فروری کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ روز کے لیے 2.50 سے 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 سے 2.50 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں تقریباً 9 روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 فروری 2025
کارٹون : 19 فروری 2025