• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

اوپن اے آئی کے بورڈ نے ایلون مسک کی کمپنی کو خریدنے کی پیشکش مسترد کردی

شائع February 16, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ایلون مسک کی زیر قیادت مصنوعی ذہانت کی کمپنی کو 97.4 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیش کش کو متفقہ طور پر مسترد کردیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے ایلون مسک کی زیر ملکیت ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’اوپن اے آئی برائے فروخت نہیں ہے اور بورڈ نے متفقہ طور پر ایلون مسک کی جانب سے ان کے مقابلے میں خلل ڈالنے کی تازہ ترین کوشش کو مسترد کردیا ہے‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کی کسی بھی ممکنہ تنظیم نو سے ہماری غیر منافع بخش تنظیم کو تقویت ملے گی اور اس بات کو یقینی بنانے کے اس کے مشن کو تقویت ملے گی کہ اے جی آئی (آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس) پوری انسانیت کو فائدہ پہنچائے۔

ایلون مسک نے بدھ کو عدالت میں دستاویزات جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اوپن اے آئی کا بورڈ مصنوعی ذہانت کی بانی کمپنی کو ایک غیر منافع بخش ’خیراتی‘ ماڈل پر واپس لے آتا ہے تو وہ اوپن اے آئی کو خریدنے کی پیش کش واپس لے لیں گے۔

اوپن اے آئی فی الحال ایک ہائبرڈ ڈھانچہ ہے ، جو پیسہ کمانے والے ماتحت ادارے کے ساتھ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔

منافع بخش ماڈل میں تبدیلی، جسے بانی سام آلٹمین کمپنی کی ترقی کے لیے اہم سمجھتے ہیں، نے ایلون مسک کے ساتھ جاری تناؤ کو بڑھا دیا تھا۔

دی انفارمیشن کے مطابق ایلون مسک کی پیشکش میں اوپن اے آئی کے غیر منافع بخش ادارے کی قیمت 97.4 ارب ڈالر لگائی گئی ہے جو موجودہ مذاکرات کی سطح سے تقریباً 30 ارب ڈالر زیادہ ہے، جو بظاہر کمپنی کی فنڈ ریزنگ کی کوششوں میں خلل ڈالنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025