• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • ISB: Maghrib 5:58pm Isha 7:21pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • ISB: Maghrib 5:58pm Isha 7:21pm

ایک لاکھ بیویوں کے برابر ہوں، مفتی قوی کے بس کی بات نہیں، راکھی ساونت

شائع February 17, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ ایک لاکھ بیویوں کے برابر ہیں، مفتی قوی انہیں سنبھال اور برداشت نہیں کر پائیں گے۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں ’نیوز 365‘ سے بات کرتے ہوئے پاکستان سے ملنے والی شادی کی پیش کشوں پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان سے متعدد افراد نے شادی کی پیش کش کی ہے لیکن وہ کسی بھی غریب شخص سے شادی نہیں کریں گی۔

ان کے مطابق وہ صرف امیر افراد سے ہی شادی کریں گی کیوں کہ وہ خود بھی غریب ہیں، ان کے ساتھ پہلے شوہروں نے دھوکا کیا، انہیں استعمال کرکے ان کے پیسے بھی ہڑپ کرلیے، اس لیے اب وہ صرف امیر شخص سے شادی کریں گی۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ پیدائش ہندو ہیں لیکن بعد میں ان کی والدہ نے مسیحیت قبول کی، تاہم انہوں نے مسلمان اداکار عادل درانی سے پیار اور شادی کے لیے اسلام قبول کیا مگر انہیں اس شخص نے دھوکا دیا، انہیں استعمال کرکے ان کے تین کروڑ روپے سے زائد پیسے ہڑپ کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سب کے لیے آسان ٹارگٹ ہیں، وہ بولی وڈ میں انٹری کا سب سے آسان طریقہ ہے، ہر کوئی ان سے شادی کرکے بولی وڈ جانا چاہتا ہے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران وہ پاکستان کو سپورٹ کریں گی، کیوں کہ وہ پاکستان کی بہو بننے والی ہیں۔

راکھی ساونت نے دوران انٹرویو میزبان سے سوال بھی کیا کہ انہوں نے سنا ہے کہ مفتی قوی نے 40 شادیاں کر رکھی ہیں، کیا واقعی ایسا ہے؟ اس پر میزبان نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کا علم نہیں۔

اداکارہ کا اسی حوالے سے مزید کہنا تھا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا ایک ہزار بیویاں ہیں۔

راکھی ساونت کے مطابق مفتی قوی سن لیں کہ وہ ایک لاکھ بیویوں کے برابر ہیں، وہ انہیں برداشت نہیں کرپائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مفتی قوی نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا راکھی ساونت کے ساتھ 14 فروری کو نکاح ہوگا۔

مفتی قوی اور راکھی ساونت گزشتہ چند ہفتوں سے ایک دوسرے سے شادی اور نکاح کے حوالے سے مختلف ٹی وی اور سوشل میڈیا چینلز کو انٹرویو دیتے آ رہے ہیں جب کہ راکھی ساونت پاکستانی اداکار دودی خان سے بھی شادی کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025