• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کو 6 ماہ میں 5 ارب 98 کروڑ کا بعد از ٹیکس منافع

شائع February 19, 2025
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسٹریٹجک اقدام کے تحت حصص کی قیمت بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔
فائل فوٹو: فیس بک
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسٹریٹجک اقدام کے تحت حصص کی قیمت بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ فائل فوٹو: فیس بک

عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل) کا 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے 6 ماہ کے دوران بعد از ٹیکس منافع 10.12 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5 ارب 43 کروڑ روپے تھا، اس سے فی حصص آمدنی 14.66 روپے ہوگئی، جو ایک سال قبل 13.30 روپے تھی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق غیر مربوط بنیادوں پر کارپوریشن نے15 ارب 15 کروڑ روپے (35.94 روپے فی حصص آمدنی) کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال 4.51 ارب روپے (10.72 روپے فی حصص آمدنی) تھا۔

اس کے علاوہ عارف حبیب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مارکیٹ لیکویڈیٹی اور سرمایہ کاروں کی رسائی بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام کے تحت حصص کی قیمت بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔

برکت فریسیئن کا آئی پی او

نیدرلینڈز میں قائم فریسیئن گروپ اور پاکستان کے بخش گروپ کے مشترکہ منصوبے برکت فریسیئن ایگرو لمیٹڈ نے منگل کے روز 1.23 ارب روپے جمع کیے۔

ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور اعلیٰ مالیت کے افراد کی جانب سے آئی پی او کے زبردست ردعمل کی وجہ سے قیمت 18.2 روپے فی حصص رہی جو 13 روپے کی فلور پرائس سے 40 فیصد زیادہ ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ آئی پی او کے لیڈ منیجر اور ’بک رنر‘ ہیں۔

متعدد بروکریجز نے متفقہ طور پر سبسکرائب کرنے کی کال جاری کی تھی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی طلب 14 ارب 25 کروڑ روپے رہی، جب کہ آئی پی او کا بک بلڈنگ سائز ایک ارب 23 کروڑ روپے تھا۔

کامیاب بولی دہندگان کو عارضی طور پر ایشو سائز کا صرف 75 فیصد یعنی 5 کروڑ 8 لاکھ ایک ہزار 250 حصص الاٹ کیے جائیں گے، اور کمپنی بقیہ 25 فیصد ایک کروڑ 69 لاکھ 33 ہزار 750 حصص 24 اور 25 فروری کو عام پبلک سبسکرپشن کے ذریعے خوردہ سرمایہ کاروں کو پیش کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025