• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:58pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:58pm

نشو بیگم کی سلطان راہی کے بیٹے کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

شائع February 20, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکارہ نشو بیگم کی جانب سے مرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ہمراہ گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ایک سال پرانی ہے، تاہم اب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نشو بیگم کے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب کی ہے، جس میں اداکارہ نے ڈانس کیا تھا۔

مذکورہ تقریب نشو بیگم کے فلمی کیریئر کے اعزاز میں رکھی گئی تھی اور اس میں انہوں نے اپنی 1970 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رنگیلا‘ کے گانے پر ڈانس کیا تھا۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں نشو بیگم کو زائد العمری کے باوجود مرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ہمراہ ’وے سب توں سوہنیا‘ گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نشو بیگم نے حیدر سلطان کے ہمراہ جس گانے پر ڈانس کیا، وہ گانا ’رنگیلا‘ فلم میں اداکارہ پر ہی فلمایا گیا تھا۔

@metrolivetv1

Legendary Pakistani actress Nisho performing her all-time hit song nisho song music

♬ original sound - Metro Live TV - Metro Live TV

نشو بیگم نے 54 سال بعد خود پر فلمائے گئے گانے پر دوبارہ ڈانس کرکے محفل لوٹی اور ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کی تعریفیں کیں۔

’رنگیلا‘ فلم میں نشو بیگم نے ہیروئن جب کہ کامیڈین رنگیلا نے بطور ہیرو کردار ادا کیا تھا، فلم کی دوسری کاسٹ میں منور ظریف، صائقہ اور سلمٰی ممتاز سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔

فلم کو کہانی سمیت ان کے گانوں کی وجہ سے پسند کیا گیا تھا جب کہ فلم کا گانا ’وے سب توں سوہنیا‘ آج بھی بڑے شوق سے سنا جاتا ہے۔

نشو بیگم نے اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں سلطان راہی کے بیٹے کے ہمراہ نصف صدی خود پر فلمائے گئے گانے پر ڈنس کرکے محفل لوٹی۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025