• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:58pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:58pm

پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہتر ہیں، بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ

شائع February 20, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ڈرامے اپنے کرداروں اور منفرد کہانیوں کی وجہ سے بھارت سے اچھے ہیں، تاہم پاکستانی سینما بھارت سے کم ہے۔

کنول جیت سنگھ نہ صرف بھارتی ٹیلی وژن بلکہ بولی وڈ فلموں کے بھی جانے پہچانے اداکار ہیں، انہوں نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔

کنول جیت سنگھ ماضی میں پاکستانی ڈرامے ’کچھ دل نے کہا‘ میں بھی کام کر چکے ہیں، جسے 2006 میں جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔

حال ہی میں کنول جیت سنگھ نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے کیریئر سمیت بھارتی ٹیلی وژن کی کمزور کہانیوں اور پاکستانی ڈراموں پر بھی اپنی رائے دی۔

کنول جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے اچھی فلمیں نہیں بنتیں، تاہم پاکستانی ڈرامے کمال کے ہوتے ہیں۔

انہوں نے بشریٰ انصاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کے ہمراہ ’کچھ دل نے کہا‘ نامی ڈرامے میں کام کیا تھا اور انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری نہ صرف معروف اداکارہ بلکہ اچھی لکھاری بھی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرکے انہیں اچھا لگا۔

بھارتی اداکار کے مطابق پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے مضبوط کہانیوں کی وجہ سے زیادہ مقبول ہیں۔

ان کے مطابق پاکستان کے لکھاری اچھے ہیں، وہ نہ صرف بہتر کہانیاں لکھتے ہیں بلکہ اچھے کردار بھی تخلیق کرتے ہیں، جس وجہ سے ان کے ڈرامے بھارتی ڈراموں سے زیادہ اچھے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سینما بھارتی سینما کے مقابلے کم ہے لیکن وہاں کے ڈرامے اور ٹی وی انڈین ٹی وی سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بھی بھارتی ڈراموں کی بہتری کے لیے مضبوط کہانیوں اور کرداروں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ سے لکھاریوں کو بلایا جانا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025