• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:58pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:58pm

شادی کی تقریب میں مرد کی ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

شائع February 20, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں مرد کی جانب سے بھارتی گانے ’نیموڑا نیموڑا‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے پر فلمائے گئے بھارتی گانے پر لاہور کے ڈانسر اور کوریوگرافر نے شادی کی تقریب میں ڈانس کیا تھا، جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

احسن رضا نامی شخص نے چند دن قبل انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر ’نیموڑا نیموڑا‘ پر شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جہاں سے وہ وائرل ہوگئی۔

مرد کی جانب سے شادی کی تقریب میں بھارتی گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو پر شائقین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کے رقص کو سراہا۔

زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ مرد کے ڈانس کی مہارت ایشوریا رائے سمیت دیگر خواتین سے بھی اچھی ہے۔

احسن رضا کے ڈانس کو نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھی سراہا اور دعویٰ کیا کہ ان کی لچکدار ڈانس تمام خواتین سے بھی بہتر ہے۔

@ahsanraza.com.pk

I attended a wedding and not perform this iconic song? How can it happen!!! #Nimbooda #WeddingSeason #Dance #AhsanRaza

♬ Nimbooda Remix - Ahsan Raza 🇵🇰

ان کی ڈانس پرفارمنس پر بعض مداحوں نے تبصرہ کیا کہ اب تو پاکستان میں بھی ڈانس اکیڈمی کھولی جانی چاہیے۔

بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس طرح کا شاندار ڈانس آج تک نہیں دیکھا،جس میں ڈانسر مہارت سے کسی مشکل کے بغیر رقص کرتا دکھائی دے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ افراد نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ ایشوریا رائے کا ڈانس بھی ان کے آگے فیل ہے۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ڈانس کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے ان کے لیے نامناسب تبصرے بھی کیے۔

مذکورہ شخص نے اپنی انسٹاگرام بائیو میں خود کو ڈانسر اور کوریوگرافر قرار دے رکھا ہے اور انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر متعدد ڈانس ویڈیوز شیئر کر رکھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025