• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد

شائع February 20, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے کراچی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے مقرر کردہ وقت میں ایک اوور کم کرایا تھا جس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے غلطی تسلیم کر لی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی کے تقریباً ہر ایونٹ کی طرح پہلے ہی میچ کے بعد اگر مگر کی صورتحال کا شکار ہوگئی ہے۔

قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔

تاہم بدقسمتی سے قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخرزمان پہلے ہی میچ کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں گئے۔

قومی ٹیم مینجمنٹ نے امام الحق کو فخرزمان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا، آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے امام الحق کی شمولیت کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ فخر زمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں ان فٹ ہوئے تھے، وہ دوبارہ فیلڈنگ کے لیے آئے تھے اور بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں اترے تھے لیکن ان کی تکلیف کم نہ ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025