• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

پاک سوزوکی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک اضافہ

شائع February 25, 2025
کمپنی نے مزید کہا کہ اس اضافے سے حفاظت اور آرام میں بہتری آئی ہے — فائل فوٹو
کمپنی نے مزید کہا کہ اس اضافے سے حفاظت اور آرام میں بہتری آئی ہے — فائل فوٹو

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیر کو جاری کردہ ایک سرکلر میں آلٹو وی ایکس آر ایم ٹی، وی ایکس آر اے جی ایس اور وی ایکس ایل اے جی ایس بالترتیب 27 لاکھ 7 ہزار، 28 لاکھ 94 ہزار اور 30 لاکھ 45 ہزار روپے سے بڑھا کر 28 لاکھ 27 ہزار، 29 لاکھ 89 ہزار اور 32 لاکھ 40 ہزار روپے کردی گئیں، یعنی ان ماڈلز کی قیمتوں میں 95 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح تین دہائیوں پرانی سوزوکی راوی کی قیمت 18 لاکھ 56 ہزار روپے سے بڑھا کر 19 لاکھ 56 ہزار روپے کردی گئی ہے جو کہ ایک لاکھ روپے کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

کمپنی نے آلٹو کے تمام ویریئنٹس میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ صارفین کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے اپ گریڈیشن کو قرار دیا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اس اضافے سے حفاظت اور آرام میں بہتری آئی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ پروڈکٹ معیار اور بھروسے کے لحاظ سے آگے بڑھتی رہے۔

مجموعی طور پر گاڑیوں کی مانگ عام طور پر عیدالفطر سے پہلے بڑھ جاتی ہے۔ مالی سال 2025 میں جولائی-جنوری کے دوران سوزوکی آلٹو 660 کی اچھی فروخت دیکھی گئی، جو ایک سال پہلے 16 ہزار 388 ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار 633 یونٹس تک پہنچ گئی۔ صارفین آٹو فنانسنگ کے لیے بھی آلٹو کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے فنانسنگ کیپ 30 لاکھ روپے ہے۔

پاک سوزوکی نے رواں مالی سال کے سات ماہ میں راوی کے 3 ہزار 177 یونٹس فروخت کیے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ایک ہزار 733 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

ایک سال سے زائد عرصے سے روپے اور ڈالر کی برابری کے استحکام کے باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ہے۔ اس سے قبل کچھ اسمبلرز خریداروں کو راغب کرنے کے لیے سود کی شرحوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر پروموشنل اسکیموں کے تحت قیمتوں میں چھوٹ کی پیشکش کر رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025