• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

امریکی صدر ٹرمپ کی یورپ پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی

شائع February 27, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی مصنوعات پر محصولات عمومی طور پر 25 فیصد ہوں گے اور اشارہ دیا کہ کینیڈا اور میکسیکو پر محصولات اپریل کے اوائل میں نافذ العمل ہوں گے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے قرار دیا کہ یورپی یونین (جس کے قیام کی واشنگٹن نے کئی دہائیوں تک حوصلہ افزائی کی تھی) کے قیام کا مقصد امریکا کا مقابلہ کرنا تھا، ٹرمپ نے کہا کہ ’سچ کہوں تو یورپی یونین کے قیام کا مقصد امریکا کو دبانا تھا‘۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہوں نے بلاک کے لیے محصولات کی سطح کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم بہت جلد اس کا اعلان کریں گے اور عمومی طور پر یہ 25 فیصد ہوگا‘، انہوں نے کہا کہ اس سے کاروں سمیت مصنوعات متاثر ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے ’واقعی ہمارا فائدہ اٹھایا ہے‘۔

امریکی صدر نے ’غیر منصفانہ اور غیر متوازن‘ تجارت کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی تجارتی شراکت داروں پر ’مساوی محصولات‘ عائد کرنے کی دھمکی دی، انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ آٹو اور فارماسیوٹیکل جیسی کچھ مصنوعات کی درآمدات پر بھاری ٹیکس عائد کریں گے۔

جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن اور فینٹانل اسمگلنگ پر امریکی ہمسایہ ممالک کینیڈا اور میکسیکو پر محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 اپریل 2025
کارٹون : 4 اپریل 2025