• KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:12pm Isha 7:35pm
  • KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:12pm Isha 7:35pm

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانے پر حکومت سے جواب مانگ لیا

شائع March 10, 2025
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا لازمی ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا لازمی ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر صوبائی حکومت اور صوبائی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ پنجاب نے صوبائی حکومت اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جارہے، آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا لازمی ہیں۔

جماعت اسلامی کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمہوری نظام میں نچلی سطح پر اختیارات منتقل کیے جاتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر تیز رفتاری کے ساتھ حل کیے جاسکیں، تاہم پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانا آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 11 مارچ 2025
کارٹون : 10 مارچ 2025