• KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:12pm Isha 7:35pm
  • KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:12pm Isha 7:35pm

خیبرپختونخوا: مردان میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون بچے اور سسر سمیت قتل

شائع March 10, 2025
خیبرپختونخوا میں غیرت کے نام پر خواتین اور مردوں کے قتل کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
خیبرپختونخوا میں غیرت کے نام پر خواتین اور مردوں کے قتل کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے 19 سالہ خاتون، اس کا ایک سال کا بیٹا اور سسر جاں بحق ہوگئے، خاتون نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی تحقیقات کے بعد ہی کہا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں غیرت کے نام پر خواتین اور مردوں کے قتل کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ اسلام آباد میں 7 اگست 2024 کو بھی پیش آیا تھا، قتل کے لرزہ خیز واقعہ میں خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں گاؤں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا تھا، مقتول لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جب کہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور انہوں نے جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی تھی، تاہم ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے، لڑکے اور لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لڑکے کی عمر 22 سال جبکہ لڑکی کی 24 سال تھی، قتل کرنے کے لیے آنے والا ملزم خاتون کا رشتہ دار بتایا گیا تھا، خاتون نے لڑکے کے حوالے سے اپنے دیور سے ہراساں کرنے کی شکایت بھی کی تھی، ملزمان خاتون کی شکایت پر اسلام آباد آئے تھے، ملزمان نے پہلے لڑکے کو مارا پھر خاتون کو قتل کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 11 مارچ 2025
کارٹون : 10 مارچ 2025