• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

میو ہسپتال میں انجکشن کا ری ایکشن: 3 نرسوں کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا

شائع March 11, 2025
— فوٹو: فیس بک
— فوٹو: فیس بک

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے میو ہسپتال لاہور میں انجکشن کے ری ایکشن کے معاملے پر 3 نرسوں کو شو کاز نوٹس جاری کردیا جس پر نرسوں نے احتجاج شروع کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جن نرسوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ان میں نازیہ حسن، سنینا خالد اور حافظہ صائمہ سحر شامل ہیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نرسوں کی جانب سے انجکشن کو محلول کرنے میں لاپرواہی کی گئی جس سے چیسٹ وارڈ کے 16 مریضوں کو ری ایکشن ہوا اور 2 جاں بحق ہو گئے۔

تینوں نرسوں کو سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب تحریری طور پر جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور انہیں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

شو کاز نوٹس سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیا گیا۔

دوسری جانب، میو ہسپتال میں 3 نرسوں کو شوکاز نوٹس جاری ہونے پر نرسوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

احتجاجی نرسوں کا مؤقف ہے کہ انجکشن کے ری ایکشن کا ملبہ نرسوں پر ڈالا جا رہا ہے، انجکشن کے ری ایکشن کا زمہدار نرسوں کو ٹہرانا ناانصافی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ہفتے میو ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور مریضوں کی جانب سے دواؤں کی قلت کی شکایات پر چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ڈاکٹر احسن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں برطرف کردیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025