• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو ارمغان کا ریمانڈ نہ مل سکا، جیل بھیج دیا گیا

شائع March 25, 2025
اے وی سی سی کی جانب سے پولیس مقابلہ، اقدام قتل، غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات میں ارمغان کو جیل کسٹڈی کیا گیا ہے
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
اے وی سی سی کی جانب سے پولیس مقابلہ، اقدام قتل، غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات میں ارمغان کو جیل کسٹڈی کیا گیا ہے —فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے مقدمہ قتل میں ملزم ارمغان کی کسٹڈی پر تنازع پیدا ہوگیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو جسمانی ریمانڈ نہیں مل سکا، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل کسٹڈی پر جیل بھیج دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں لینے کے لیے اے ٹی سی کی منتظم کورٹ سے رجوع کیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم منی لانڈرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے، اور فی الحال جوڈیشل کسٹڈی میں ہے، اے ٹی سی کی منتظم عدالت نے ایف آئی اے کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی، لیکن کسٹڈی نہیں دی۔

ایف آئی اے نے 3 دیگر عدالتوں سے بھی رابطہ کیا، مگر ابتدائی رپورٹ کسی نے درخواست وصول نہیں کی، عدالت نے ایف آئی اے کو محکمہ داخلہ سندھ سے رابطے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب، اینٹی وائلنٹ کرائم سرکل (اے وی سی سی) کے 3 مقدمات پولیس مقابلہ، اقدام قتل، غیرقانونی اسلحہ میں ارمغان کو جیل کسٹڈی کر دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے مزید تحویل میں رکھنے کی ضرورت سے انکار کیا، فاضل عدالت نے چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025