• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

ایف بی آر کا انفرا اسٹرکچر حساس قرار، پیکا ایکٹ لاگو کردیا گیا

شائع March 25, 2025
فائل فوٹو: ایف بی آر ویب سائٹ
فائل فوٹو: ایف بی آر ویب سائٹ

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) میں پیکا ایکٹ 2016 لاگو کردیا ہے، ایف بی آر کے حساس ( کریٹیکل ) انفرا اسٹرکچرمیں مداخلت پرپیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایف بی آر میں پیکا ایکٹ2016 لاگو کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے انفرا اسٹرکچرکو حساس ( کریٹیکل ) ڈیکلیئر کرنےکا فیصلہ جاری کردیا گیا ہے جس کی رو سے ایف بی آرکا آئی ٹی سسٹم ،ڈیٹا سینٹر اور ایپلیکیشنز کریٹیکل انفرا اسٹرکچر میں شمار ہوں گی۔

ایف بی آر نے اپنے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر، کارپوریٹ ٹیکس آفسز، لارج ٹیکس آفسز ،میڈیم ٹیکس آفسز کے چیف کمشنرز، اے ای او آئی زونز، بے نامی زونز کے کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور کمشنر اپیلز، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے تمام ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز سمیت ملک بھر کے فیلڈ سربراہان کو عمل درآمد کے لیےمراسلہ ارسال کردیا ہے۔

ایف بی آر کے حساس انفرا اسٹرکچرمیں مداخلت پرپیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اور خلاف ورزی کےمرتکب ذمے داران کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت قید اورجرمانے کی سزا ہوگی۔

ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو حساس انفرااسٹرکچرکے تحفظ کی سیکیورٹی کے لیےضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025