• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

پاکپتن: 7سالہ بیٹے نے عید پر نئے کپڑے نہ دلانے پر ماں کو قتل کردیا

شائع March 30, 2025
— فائل فوٹو / اے پی پی
— فائل فوٹو / اے پی پی

پاکپتن کے علاقے محلہ گلزار آباد میں7 سالہ بچے نے عید کے موقع پر نئے کپڑے خریدنے کے لیے پیسے دینے سے انکار کرنے پر اپنی ماں کو مبینہ طور پر قینچی کے وار کرکے قتل کر دیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق ریسکیو 1122 کی کوششوں کے باوجود 35 سالہ ثوبیہ نامی خاتون پیٹ میں لگے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

گھر میں سلائی کا کام کرنے والی ثوبیہ اپنے شوہر عبدالستار کے ساتھ مل کر اپنے کنبے کی کفالت کر رہی تھیں، جو ایک یومیہ مزدور ہیں، اس جوڑے کے 3 بچے تھے جن میں بڑی بیٹی اور 2 چھوٹے بیٹے شامل ہیں، 7 سالہ عبداللہ کا بہن بھائیوں میں دوسرا نمبر ہے۔

عبدالستار کے مطابق عبداللہ اپنی والدہ سے پیسے مانگ رہا تھا لیکن ثوبیہ نے اسے یقین دلایا تھا کہ وہ اپنے گاہکوں سے ادائیگی ملنے کے بعد کپڑے خریدے گی، واقعے کے دن جب صوبیہ نے دوبارہ انکار کیا تو عبداللہ نے قینچی پکڑی اور ماں کے پیٹ میں گونپنے کے بعد رونے لگا، پڑوسی اور اس کی بہن مدد کے لیے پہنچے تاہم ثوبیہ مزید امداد سے پہلے صحن میں ہی دم توڑ گئی۔

پاکپتن سٹی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھجوا دیا اور عبداللہ کو تحویل میں لے لیا، تاہم بچے کی کم عمری کی وجہ سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جاوید چدھڑ نے بتایا کہ پولیس کو والد عبدالستار، دادی شمیم اختر اور چچا مقصود کی جانب سے تین الگ الگ حلف نامے موصول ہوئے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی تھا اور بچے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ کی جائے ۔

انہوں نے یقین دلایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،بچے کو حلف نامے کے ساتھ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور شام تک اسے رہا کیے جانے کی توقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025