• KHI: Fajr 5:01am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:22am Sunrise 5:45am
  • ISB: Fajr 4:23am Sunrise 5:49am
  • KHI: Fajr 5:01am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:22am Sunrise 5:45am
  • ISB: Fajr 4:23am Sunrise 5:49am

کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب لگی آگ پانچویں روز بھی بجھائی نہ جاسکی

شائع April 2, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب خالی پلاٹ پر پانی کے لیے بورنگ کرتے ہوئے بھڑکنے والی آگ کی شدت پانچویں روز بھی برقرار ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف فائر افسر نے بتایا کہ زمین سے نکلنے والی گیس بہت پریشر سے نکل رہی ہے، اگر آگ بجھادی جاتی ہے توگیس علاقےمیں پھیل جائےگی، جس سے صورتحال مزید خطرناک ہو جائے گی۔

چیف فائر افسر ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ آگ کو محدود کر دیا گیا ہے، صورتحال قابو میں ہے جبکہ اطراف میں کوئی آبادی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عموماً ایک سے دو ہفتوں میں یہ آگ خود بجھ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب گزشتہ رات خالی پلاٹ پر پانی کے لیے بورنگ کرتے ہوئے مبینہ طور پر گیس لیکیج سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آگ ریفائنری کے قریب گیس پائپ لائن میں لگی تھی، کئی گھنٹوں کے آپریشن کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔

کراسنگ کے قریب خالی پلاٹ پر مشینری کے ذریعے پانی کی بورنگ کے لیے 1100 فٹ کے قریب بورنگ کی جاچکی تھی، اس دوران گیس لیکیج کا شبہ ہونے پر عملے نے ریسکیو اداروں کو اطلاع دی اور اطلاع دینے کے کچھ ہی دیر بعد لیکیج کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی اور شعلے آسمان پر بلند ہونے لگے تھے۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے ڈان کو بتایا تھا کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پی پی ایل دونوں نے کہا ہے کہ آس پاس کے علاقے میں ان کی کوئی لائن نہیں ہے۔

تاہم، انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہاں ایک آئل ریفائنری کی لائن ہے، جو خام تیل کے زیر زمین ذخائر کے امکان کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 اپریل 2025
کارٹون : 4 اپریل 2025