• KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm
  • KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm

فواد خان کی تقریب میں عاطف اسلم سے اٹھ کر ملنے کی ویڈیو وائرل

شائع April 11, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکار فواد خان کی جانب سے معروف گلوکار عاطف اسلم سے تقریب میں اٹھ کر ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دونوں کی تعریفیں کیں۔

عاطف اسلم اور فواد خان نے حال ہی میں لاہور میں ’ویلو اسٹیشن‘ سیزن تھری کو متعارف کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

مذکورہ تقریب میں حسن رحیم، فارس شفیع اور میشا شفیع سمیت دیگر گلوکاروں، موسیقاروں، شوبز شخصیات اور کاروباری افراد نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں سوشل میڈیا اسٹارز اور انفلوئنسرز کو بھی دیکھا گیا اور تقریب کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں کئی شوبز شخصیات کو ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

تقریب کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مقبول اداکار فواد خان کو معروف گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ اٹھ کر ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں فواد خان، ان کی اہلیہ اور عاطف اسلم ایک ہی لائن میں بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم پر نظر پڑنے پر فواد خان اپنی نشست سے اٹھ کر عاطف اسلم کے پاس جاتے ہیں اور ان سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرتے ہیں۔

عاطف اسلم اداکار کو دیکھ کر اٹھ کر ان سے گلے ملتے ہیں اور بعد ازاں دونوں شخصیات اپنی اپنی جگہ پر بیٹھ جاتی ہیں۔

فواد خان کی جانب سے معروف گلوکار کے ساتھ اٹھ کر ملاقات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ ایک بڑے انسان نے دوسرے بڑے انسان کو شرف بخشا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جہاں صارفین دو معروف شخصیات کی جانب سے ایک دوسرے سے عزت سے ملنے پر خوش دکھائی دیے، وہیں بعض مداحوں نے فواد خان کی اہلیہ کے رویے کی نشاندہی بھی کی۔

کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ فواد خان کی اہلیہ کو کس بات کا نخرہ ہے؟ ان کا رویہ ایسا کیوں ہے؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد خان کی اہلیہ شوہر کے عاطف اسلم کے ملنے کے وقت کوئی رد عمل نہیں دیتیں، وہ چپ چاپ اپنی جگہ پر بیٹھی دکھائی دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025