کراچی کے ڈانس بار میں کرینہ کپور کے اے آئی کردار کا رقص
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ڈانس بار میں بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کردار کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کرینہ کپور کے اینیمیٹڈ اے آئی ورژن کی کراچی کے ڈانس بار میں رقص کی ویڈیو ’ڈسک جوکی‘ (ڈی جے) حمزہ حارث نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان اور بھارت میں وائرل ہوگئی۔
ان کی جانب سے شیئر کردہ مختصر ویڈیو میں اے آئی سے تیار کرینہ کپور کو بڑی اسکرین پر گلابی لباس میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اے آئی سے تیار کرینہ کپور کی جانب سے رقص سے قبل اداکارہ کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کا ایک ڈائلاگ بھی چلایا جاتا ہے۔
اے آئی سے تیار کرینہ کپور کے رقص سے قبل ان کی 2001 کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کا اداکارہ کا مشہور ڈائلاگ چلایا جاتا ہے، جس میں وہ کہتی ہیں کہ ’کون ہے وہ، جس نے مڑ کر انہیں نہیں دیکھا‘۔
کرینہ کپور کی آواز میں چلائے گئے مذکورہ ڈائلاگ کے بعد اداکارہ کا گلابی لباس پہنا اے آئی ورژن ڈانس بار میں لگی بڑی اسکرین پر ڈانس کرنے لگتا ہے، جس پر وہاں موجود افراد بھی جھوم اٹھتے ہیں۔
کرینہ کپور کے اے آئی ورژن کی کراچی کے ڈانس بار میں رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر پاکستانی اور بھارتی صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
زیادہ تر صارفین نے کرینہ کپور کے اے آئی ورژن کو تیار کرنے میں استعمال کی گئی خراب اینیمیشن پر اظہار ناراضگی کیا جب کہ بعض نے تعریفیں کیں کہ بولی وڈ اداکارہ کو کراچی کے ڈانس بار میں رقص کرایا گیا۔
پاکستان کے زیادہ تر صارفین نے ڈانس پارٹی منعقد کرنے سمیت اس میں بھارتی اداکارہ کے اے آئی ورژن کو رقص کروانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور منتظمین کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔