• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm

متنازع کینال منصوبے پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی

شائع April 13, 2025
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ متنازع کینالز کے معاملے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف ہی پی پی کاموقف ہے، حالات کچھ بھی ہوں کینالز کے منصوبے پر پیپلزپارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ٹندوجام میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کینالز کا مسئلہ سندھ میں بسنے والے 7 کروڑ عوام کے جینے اور مرنے کا مسئلہ کا ہے، کچھ لوگ نہروں کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں، حالات کچھ بھی ہوں،کینالز کے معاملے پر پیپلزپارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

سینیئر وزیر نے مزید کہا کہ کسی منصوبے کی منظوری صدر مملکت کے اختیار میں نہیں، صدر آصف زرداری کےخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی 18 اپریل کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینالز منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ 18اپریل کا جلسہ کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما اور شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا کہ ہم نئی نہریں نہیں بننے دیں گے، ہمیں دریائے سندھ پر 6 کینالز منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، کینالز ہمیں منظور نہیں، آپ ایک صحرا کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو اجاڑنا چاہ رہے ہیں، یہ کہاں کی سوچ ہے، یہ کون سیاست ہے۔

فریال تالپور نے کہا کہ 18 اپریل کو سب نے نکلنا ہے، یہ جلسہ متناع کینال منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔

دریں اثنا صدرپاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثارکھوڑو نے مٹیاری میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینالز کےخلاف پیپلزپارٹی کےموقف میں تضاد نہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف ہی پی پی کاموقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا تونئی کینال بنانے کی کیا تُک ہے، وفاقی حکومت کوبتاناچاہتےہیں کہ سندھ کی عوام کینالز کےخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کبھی کالا باغ ڈیم اور کبھی کینالز کی صورت میں سندھ پرحملےکرنے کی کوشش کرتا ہے مگر پیپلز پارٹی سندھ کے خلاف ہر سازش کوناکام کرتی آرہی ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ 18تاریخ کوحیدرآباد میں بلاول بھٹوکینالز کےخلاف خطاب کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025