• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm

حیدرآباد: ٹرین کی زد میں آکر 2 لڑکیاں جاں بحق

شائع April 17, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ٹرین کی زد میں آ کر 2 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔

حسین آباد تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) امتیاز لاڑک نے ڈان کو بتایا کہ ٹرین کی زد میں آکر 2 لڑکیوں کی موت ہوگئی، تاہم حادثے کی وجوہات کا اب تک تعین نہیں ہو سکا۔

ایس ایچ او امتیاز لاڑک کا کہنا تھا کہ اس بات کی تصدیق نہیں ہے کہ ان کی موت ٹرین ٹریک کراس کرتے ہوئے یا کسی اور وجہ سے ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک غیر مصدقہ رپورٹ ہے کہ خواتین ٹرین کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں جب انہیں ٹرین نے ہٹ کیا۔

خواتین کی شناخت 26 سالہ سوہنی کشن اور 28 سالہ رشنا قاسم کے نام سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں کو حیدرآباد کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے متیں ورثا کے حوالے کی گئیں۔

ایس ایچ او نے کہا کہ کوئی پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025