• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے یوسی چیئرمین کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا

شائع April 17, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل کے چیئرمین کو مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

پاکستان بازار پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ عامر عبد الکلام ( عامر بھٹو) کو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے بسم اللہ چوک کے قریب گولی مار کر ہلاک کیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ عامر گلشن ضیا میں اپنے دفتر/بیٹھک میں بیٹھے تھے جب مسلح موٹر سائیکل پر سوار افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

عامر بھٹو گولیاں لگنے کے بعد شدید زخمی ہو گئے ، انہیں فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

تفتیش کاروں نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے چھ خول برآمد کیے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ڈان کو بتایا کہ بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے؛ تاہم، ہم اس کے اصل محرک کی شناخت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے یو سی چیئرمین کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ کو اس بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

’مقتول پیپلزپارٹی کا فعال کارکن اور یوسی چیئرمین تھا‘

دریں اثنا، واقعے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ عباسی شہید ہسپتال پہنچے، انہوں نے ڈان کو بتایا کہ مقتول اورنگی میں ان کی پارٹی کا یو سی چیئرمین تھا، انہوں نے کہا کہ ان کا مقامی رہنما علاقے میں بہت فعال تھا اور اسے نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن تھے، حملہ آور ان کے دفتر آئے اور بات چیت کے بعد فائرنگ کرکےقتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے ، حکومت میں رہتے ہوئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں، ڈالمیا میں بھی پچھلے دنوں ہمارے عہدیدار کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ امید کرتےہیں کہ جلداس واقعےمیں ملوث ملزمان بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

یوسی چیئرمین کے قتل پر تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

ادھر، ایس ایس پی ویسٹ نےملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج، ٹیکنیکل شواہد پر تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا، پولیس ہر پہلو سے واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025