• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm

جامشورو میں ہندو زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد ہلاک، 20 زخمی

شائع April 21, 2025 اپ ڈیٹ April 22, 2025
—فائل/فوٹو:ڈان
—فائل/فوٹو:ڈان

سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے تونگ میں ہندو زائرین کی کوچ پہاڑ سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاشیں اور زخمیوں کوتونگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار کوچ بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین آ رہی تھی۔

مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث بس پہاڑ سے نیچے جاگری۔

دریں اثنا، ایمرجنسی نافذ کر کے لاشیں اور زخمیوں کو بولاخان ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثے کے 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025