• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:47pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 4:21pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:47pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 4:21pm

نیٹو کانفرنس کے خلاف شدید مظاہرے

شائع May 21, 2012

nato-conference-chicago-protest
شکاگو: پولیس اور مظاہریں کے درمیان جھڑپ کا ایک منظر۔—رائٹرز

شکاگو:ایک طرف جہاں امریکی شہر شکاگو میں نیٹو میں شامل اتحادی ممالک افغانستان کے مستقبل پر غور کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب شہر کی سڑکوں پرجنگ مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

شکاگو میں جاری کانفرنس کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور شہر کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کررہی ہیں۔ احتجاج  میں شریک افراد نیٹو سربراہان کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

اب تک پولیس سے جھڑپوں کے دوران ساٹھ سے زائد افراد گرفتار جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ کئی پولیس والے بھی جوابی حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔

وکلاء کا ایک گروپ بھی پالیسی سازوں کے خلاف مظاہرین کے شانہ بشانہ ہے۔یہ وکلاء دنیا میں جاری جنگوں کو غیر قانونی قرار دیے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024