کھیل

آسٹریلین اوپننگ بلے باز کو کتے نے کاٹ لیا

معروف آسٹریلین کرکٹر کو ان کے پالتو کتے نے کاٹ لیا جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ پر کئی ٹانکے آئے۔

آسٹریلین اوپننگ بلے باز ڈی آر سی شارٹ کو اس وقت غیرمتوقع صورتحال سامنا کرنا پڑا جب ان کے پالتو کتے نے ان کو کاٹ لیا جس کے نتیجے میں وہ کم از کم دو ہفتے کرکٹ نہیں کھیل سکے۔

ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسپورٹس میڈیسن منیجر نک جونز نے بتایا کہ دو ہفتے قبل ڈی آرسی شارٹ کو ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا ہاتھ اپنے پاتو کتے رالفی کے کھلونے کے بیچ میں آ گیا اور اس کے نتیجے میں ان کی ہتھیلی پر شدید زخم آئے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے اوائل میں پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعے کے سبب شارٹ کے ہاتھ پر کئی ٹانکے آئے۔

اسی واقعے کے سبب آسٹریلین اوپننگ بلے باز 18ستمبر کو نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف ون ڈے کپ کے میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے۔

نک جونز نے بتایا کہ شارٹ اب پہلے بہتر ہیں اور انہوں نے بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس شروع کردی ہے لہٰذا ہمیں قوی امید ہے کہ وہ ون ڈے کپ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے ویسٹرن آسٹریلیا کو دستیاب ہوں گے۔