کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ

اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

اوپنرز امام الحق اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے اس فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے 205 رنز کی شراکت قائم کی۔

آسٹریلین باؤلرز پہلے دو سیشنز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے اور انہیں پہلی کامیابی تیسرے سیشن میں 76رنز بنانے والے امام الحق کی شکل میں ملی۔

محمد حفیظ نے شاندار سنچری اسکور کی اور 126 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے میچ کے پہلے دن تین وکٹوں کے نقصان پر 255رنز بنائے تھے۔