کھیل

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح

پاکستان نے آسٹریلیا کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے شکست دے دی۔

محمد عباس کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 373رنز سے شکست دے کر سیریز 0-1 سے جیت لی۔

پاکستان نے ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے 538رنز کا ہدف دیا لیکن پوری مہمان ٹیم 164رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 10وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ سیریز میں 17وکٹیں لینے پر انہیں سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔