کھیل

یاسر کا شاہکار، پاکستان دبئی میں فتحیاب

یاسر شاہ کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 16رنز سے شکست دے دی۔

یاسر شاہ کی 14وکٹوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 16رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بابر اعظم اور حارث سہیل کی سنچریوں کی مدد سے 418رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 90رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس تباہی کے ذمے دار صرف یاسر شاہ تھے جنہوں نے محض 41رنز کے عوض 8وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کراتے ہوئے دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی تو اس مرتبہ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے بہتر کھیل پیش کیا لیکن اس کے باوجود وہ پانی ٹیم کو اننگز کی شکست کی خفت سے نہ بچا سکے اور پوری ٹیم 312رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے میچ میں اننگز اور 16رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی۔

یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں بھی 6وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی طور پر 14وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔