کھیل

پاکستانی ٹیم آئندہ سال نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کی مہمان بنے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال دورہ انگلینڈ سے قبل ون ڈے اور ٹی20 کھیلنے کے لیے نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال دورہ انگلینڈ سے قبل ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے نیدرلینڈ اور آئرلینڈ کی مہمان بنے گی اور ان دونوں سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال 2020 میں انگلینڈ کے دورے سے قبل آئرلینڈ اور نیدرلینڈ میں بھی محدود اوورز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم نیدرلینڈز میں 4، 7 اور 9 جولائی کو تین ون ڈے میچز کھیلے گی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی20 میچز 12 اور 14جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

یہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلی دوطرفہ سیریز ہو گی البتہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل آئی سی سی ایونٹس میں تین مرتبہ مدمقابل آ چکی ہیں اور تینوں مرتبہ فتح نے پاکستان کے قدم چومے۔

یہ پہلا موقع ہو گا کہ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آئرش سرزمین پر ٹی20 میں مدمقابل ہوں گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک واحد ٹی20میچ 2009 میں کھیلا گیئا تھا جس میں قومی ٹیم نے 39رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ دونوں ٹیمیں 6 ون ڈے میچز اور ایک ٹیسٹ میچ میں بھی آمنے سامنے آ چکی ہیں۔

نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے سلسلے میں 30 جولائی سے 20 اگست کے دوران تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔